+92 334 5505319
trdr.pk@gmail.com
Islamabad Translation Center
Lahore Translation Center - Pakistan
Arabic Language Professional Certificate Issued by Government of Pakistan
Arabic Degree ((MA)) Issued By Punjab University Government of Pakistan
English Language Professional Certificate Issued by Government of Pakistan
Please complete the form bellow to
recieve a free quotation for your
translation files and docmentation
.
 

امریکا کا پاکستان کی روکی گئی 1.6 ارب ڈالرکی امداد خاموشی سے جاری کرنے کا ف

((ایبٹ آباد اپریشن اور سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے کی وجہ سے تعلقات خراب ہونے کے بعد پاکستان کی امداد روک دی گئی تھی۔))

واشنگٹن: امریکا نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن اور پاک افغان سرحد پر قائم سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے ميں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے روکی گئی پاکستان کی معاشی اور فوجی امداد کے 1.6 ارب ڈالر خاموشی سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد میں تینوں افواج کے لیے جدید سازو سامان، ایف 16 لڑاکا طیاروں، میری ٹائم سیکورٹی، توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر سمیت نئے ڈیموں اور تعلیم کے شعبوں کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران دفتر خارجہ اور امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی نے کانگریس کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان کی معاشی امداد کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے اپنی امداد کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے پاکستان میں استحکام ضروری ہے۔

امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کانگریس نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات اس حد تک بہتر ہو چکے ہیں کہ امدادی رقم جاری کی جائے جب کہ امریکی اور نیٹو افواج کو پاکستان کے راستے جانے والی سپلائی لائن بھی اب بحا ل ہے، حکام کے مطابق کانگریس کی جانب سے امدادی رقم کی منظوری دے دی گئی ہے جو کہ آئندہ برس پاکستان کو موصول ہونا شروع ہو جائے گی تاہم پاکستان کو مکمل امداد ملنے میں کچھ سال لگیں گے۔
واضح رہے کہ ایبٹ آباد آپریشن اور سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں جب کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی 23 اکتوبر کو دورہ امریکا کے دوران صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔